Posts

اردو شعر

Image
یہاں مضبوط سے مضبوط لوہا ٹوٹ جاتا ہے  کئی جھوٹے اکٹھے ہوں تو سچا ٹوٹ جاتا ہے  نہ اتنا شور کر ظالم ہمارے ٹوٹ جانے پر  کہ گردش میں فلک سے بھی ستارا ٹوٹ جاتا ہے  تسلی دینے والے تو تسلی دیتے رہتے ہیں  مگر وہ کیا کرے جس کا بھروسا ٹوٹ جاتا ہے  کسی سے عشق کرتے ہو تو پھر خاموش رہیے گا  ذرا سی ٹھیس سے ورنہ یہ شیشہ ٹوٹ جاتا ہے🖤

پیاری غزل

‎کبھی رک گئے  ‎کبھی چل دیئے  ‎کبھی چلتے چلتے بھٹک گئے ❣ ‎                         یونہی عمر ساری گزار دی  ‎                        یونہی زندگی کے ستم سہے ❣ ‎کبھی نیند میں  ‎کبھی ہوش میں  ‎وہ جہاں ملا  ‎اسے دیکھ کر ❣ ‎                         نہ نظر ملی نہ زباں ہلی  ‎                       یونہی سر جھکا کر گزر گئے ❣ ‎مجھے یاد ہے  ‎کبھی ایک تھے  ‎مگر آج ہم ہیں جدا جدا ❣ ‎                          وہ جدا ہوئے تو سنور گئے  ‎                          ہم جدا ہوئے تو بکھر گئے ❣

چند خوبصورت اردو اقوال

  .  . ١ جو بھی کیجئے تمام کیجئے چھوڑ دیجئے یا تھام لیجئے         ٢ خوبصورتی معنی نہیں رکھتی اخلاق بہترین ہونا چاہیے                                      3   زندگی کے ہر موڑ پر   جہاں امتحان ہوتے    ہیں وہی اللہ کی کرم بھی  موجود ہوتی ہے ٤ ہونے والے خود ہی ہو جاتے ہیں کسی کو کہہ کر اپنا نہیں بنایا جاتا ٥ کردار اچھا ہو تو لوگ قبر کا راستہ پوچھ کے بھی پہنچ جاتے ہیں  ٦ جس کی کوئی مخالفت نہیں اس کا کوئی معیار نہیں   ٧ اپنے درد کو اپنے رب سے بانٹ لیا کرو پھر درد جانے، دوا جانے، خدا جانے  ٩ بنانے والے نے ہمہیں محبت کا درس دیا ہے نفرت کرنا تو ہم نے خود سیکھ لیا ہے  ١٠ زندگی میں وہ مقام حاصل کرو جہاں لوگ تمہیں بلاک نہیں بلکہ سرچ کریں 

ضمیر

Image
                                     "ضمیر" حضرت علی کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں کبھی کبھار اپنے  ضمیر کی عدالت میں جایا کرو کیوں کہ ضمیر ایک ایسی عدالت ہے جہاں غلط فیصلے نہیں ہوتے اگر ضمیر جس انسان سے نکل جائے یقینا وہ بے حیا اور بیشعور بن جاتا ہے ضمیر کسی ماحول کسی خوشگوار موقع پر آپ آپ کے اندر نہیں ہوتا کیونکہ آپ کسی خوشی کے ماحول میں ہر چیز کرسکتے ہیں مثلا شراب بھی پیتے ہیں کسی خوشی کے ماحول میں ڈانس بھی کر رہے ہوتے ہیں اس  دوران آپ کے اندر ضمیر نہیں ہوتا ضمیر ہمیشہ تنہائی میں ہوتا ہے اگر آپ     تنہائی میں کوئی آواز محسوس کریں  تو اسے عام آواز نہ سمجھیں بلکہ اپنے ضمیر کا آواز سمجھیں کیونکہ وہ آپ کو شعور دے رہا ہوتا ہے کہ بیدار ہوجا، کچھ شعور حاصل کر ، ایسا کام کریں کہ جس کی وجہ سے آپ کو آپ کی ضمیر سے ڈانٹ نہ پڑے کیونکہ کچھ کام ایسے ہوتے ہیں جن کا ضمیر اجازت نہیں دیتا مگر ہم دوران بے ضمیر ہوکر کچھ اور نازیبا حرکت کر بیٹھتے پھر ہمیں ضمیر ملامت کرتا ہے لہذا ض...

اداسی میرے شہر میں چھائے ہوئے ہیں فریاد کسی سے کروں ی...

Image
Jamshaid Ali Lashari motivational speaker and article writer

رمضان المبارک

Image
جب حضرت موسی علیہ السلام کی قوم ایک میدان میں جمع ہوگئ بارش کی دعا مانگنے کیلے کیونکہ قحط سالی کی عذاب تھا تو اللہ تعالی نے فرمایا کہ اے موسی' میرا ایک گناہ گار بندہ ہے اس سے کہو کہ وہ نکل جائے پھر بارش ہوگی مگر پھر اللہ نے کرم نوازی کی اسے اور اس کی عیبوں کو ظاہر ہونے نہیں دیا،  مبارک ہو اے مسلمانو!کہ آپ لوگوں نے ماہ رمضان المبارک کو پا ہی لیا،  آپ پر اللہ کی کتنی کرم نوازی ہوگئی ہے کہ اللہ کی رحمت آپ کے دل کے دروازے تک پہنچ گئی ہے، اللہ نے آپ کے دشمن کوجکڑ لیا  ہے، اللہ نے آپ کی ادنی' سی  نیکی کو اعلی کرنے کا آفر مفت کردیا ہے بس آپ نیکی کرتے جائیں اور اجرعظیم کمانے والوں کی فہرست میں شامل ہو تے جائیں،  ماشااللہ آج وہ دن آہی گیا ہے وہ مہینہ آہی گیا جس میں رحمت ہی رحمت، مغفرت ہی مغفرت اور ثواب ہی ثواب، پر میں سوچتا ہوں کہ اس کا کیا بنا ہوگا جس نے پورا سال گناہ کیا اور رمضان سے بھی ایک دن پہلے دارِفانی سے کوچ کرگیا، اللہ کریم ہیں جس کو چاہے بخش دیں اور مجھ جیسے گناہ گار کو بھی اے اللہ تیری رحمت ہی کی امید ہے ورنہ میرے جیسے گناہ گار ناجانے جہنم کے کس خانے میں پڑ...

نیکی کر فیس بک میں ڈال

Image
                نیکی کر فیس بک میں ڈال۔ حضرت زبیدہ خاتون کی جب وفات ہوگئی تو ایک بزرگ نے خواب میں دیکھا کہ وہ جنت کے محلات میں ہے تو پوچھا کہ زبیدہ خاتون آپ کی مغفرت ضرور اس نہر کی وجہ سے ہوئی ہوگی جس میں 17 لاکھ دینار سے زائد کی مالیت خرچ ہوی اور آپ نے اس کے کاغذات دیکھے بغیر دریا میں پھینک دیئے اور رہتی دنیا تک حجاج اس سے پانی پیئیں گے  ضرور یہ بہت بڑا کارنامہ تھا تو زبیدہ خاتون نے جواب دیا نہیں اس میں میرا نام تھا جس کی وجہ سے ریاکاری شامل ہوگئی مگر اللہ نے میری مغفرت تو اذان کے ادب کی وجہ سے کی ہے  ماشااللہ میرے ہم وطن، میری قوم ایسی ہے کہ جس کی مثال کہیں نہیں ملے گا صدقات و خیرات کی بات کی جائے تو اتنا کھانا تقسیم ہوتا ہے کہ بانیء فیس بک مارک زکربرگ بھی حیران ہوجاتا ہے کہ دنیا میں ایسی قوم بھی ہے اور لائیک کرنے والا بھی پریشان ہوتا ہے کہ کس تصویر پر لائک کیا جائے یہاں تو 18تصاویر سے سخاوت کی صدائیں آتی ہیں، "نیکی کر دریا میں ڈال" یہ تو بہت پرانی کہاوت ہے اب تو زمانہ ماڈل ہوچکا ہے "نیکی کر فیس بک میں ڈال" تاکہ تیرا چرچا عام ہو جا...