ھانی بلوچ واقعہ، حقیقت کیا ہے؟ – محسن رند September 27, 2021 ھانی بلوچ واقعہ،حقیقت کیا ہے؟ تحریر: محسن رند دی بلوچستان پوسٹ 15 ستمبر سے پاکستان میڈیکل کمیشن کے آنلائن کالجز کے لئے انٹری ٹیسٹ دینے والے طلباء طالبات نے بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج شروع کیا۔کوئٹہ میں جب پہلے احتجاجی ریلی پر پولیس نے پتھراؤ کیا دوسری تنظیموں نے اسی دن شام کو ایک اور احتجاجی مظاہرے کی کال دی ، جسمیں بیشتر طلباء تنظیموں نے حصہ لیا۔ ان پر بھی پولیس نے تشدد کیا۔ اس کے بعد مظاہروں نے طول پکڑی طلباء تنظیموں نے اتحاد کا اعلان کیا ایک اور احتجاجی دھرنے کی کال دی۔ 23 ستمبر کو جب انٹری ٹیسٹ کمیٹی اور بی ایس او ظریف نے مشترکہ احتجاج کا اعلان کیا جس کی حمایت تمام طلباء تنظیموں نے کی۔ 23 ستمبر کے شام 6 بجے جب سٹوڈنٹس ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے، پہلی صف میں کھڑے لوگوں پر لاٹھی چارج ہوئی جن میں ھانی بھی شامل تھی۔ ایک پولیس والے نے جب ھانی بلوچ کو پیٹ میں ایک لات مارا تو وہ گر گئی۔ سنگت بلوچ(فرضی نام) کے ہاتھ میں ایک پاور بینک تھا، اس نے ہانی کو مارنے والے پولیس اہلکار کے سر پر وہ پاور بینک د...