دوستی کے اسلوب رواجِ زمانہ بن چکا ہے کہ جب ہم دو دوست آپس میں ملتے ہیں تو ایک دوسرے کا استقبال اعلی معیار کے گالیوں کے ساتھ کرتے ہیں اور دوسرا دوست بھی گالیوں کی لڑی کو ایسے الفاظ کے موتیوں سے پرو کر بغلگیر ہوتا ہے کہ اگر کوئی اورشخص ایسے الفاظ ہماری شان پر عائد کرتا تو ہم اس کو اس کے سات پشتوں تک بھی نہیں چھوڑتے ٹھیک ہے میں آپ کو یہ تو نہیں کہوں گا کہ گالیاں دینا بہت بڑا گناہ ہے وہ تو خود بھی آپ جانتے ہیں مگر مجھے افسوس ہوتا ہے جب آپ کے منہ مبارک سے یہ سنتا ہوں کے یار مجھے کوئی بہترین دوست نہیں ملتا،کسی پر بھی مجھے کوئی اعتماد نہیں،ہر کوئی مطلب پرست ہے دھوکہ باز ہے،مجھے کوئی مخلص دوست نہیں ملتا۔ میرے بھائی آپ کو بہترین دوست ملے گا کیسے؟جب آپ نے اپنے لاشعور میں یہ بات بٹھا دی ہے کہ مجھے کسی پر بھی کوئی اعتماد نہیں جب آپ دوست کو مطلب پرستی کے ترازو میں تول رہے ہوتے ہیں،جب آپ دوست کے ساتھ زندگی کی مہریں کھیل رہے ہوتےہیں،جب آپ کسی کو کہہ رہے ہیں کہ آپ کے ساتھ میرا وقتی دوست...
Finally wait is over, Result of Higher secondery class is going to be announced today evening, Thanks balochistan board for making us on wait for long turm, We hope, Result will be according to our pation.
غفلتِ زندگی کے مزے "غفلت کی زندگی بسر کرنے میں بہت ضرورسرور ہے لطف اندوزی ہے آرام و سکون ہے کوئی ٹینشن نہیں" ہاں شاید ہوگا مگر کب تک، کہاں تک اور کتنا،یہی نا ایک سے لے کر بیس سال تک جب آپ کو کسی کا سہارا ہے اس وقت تک جب تک آپ پر سایہ شفقت ہے، آپ کے ناز نخرے کوئی اور اٹھاتا ہے، آپ کا غصہ بھی برداشت کیا جاتا ہے،آپ کی فرمائشیں بھی پوری کی جاتی ہیں، آپ کو نصیحتیں کی جاتی ہیں وہ بھی پیار سے،الفت سے،یقین کے ساتھ، شفقت کے ساتھ اور اگر آپ تھوڑا سا بھی بگڑ جائیں تو وہ بھی بند کیے جاتے ہیں،غصہ بھی آپ کا ہوتا ہے،غلطی بھی آپ کی ہوتی ہے پھر آپ ہی کو منایا جاتا ہے جی! اگر آپ بے تاج بادشاہ ہیں تو یہی کہو گے کیوں کہ غفلت، سستی اور کاہلی فطرت انسانی ہے انسان دور اندیش تو ہے مگر جب وہ آرام سکون دیکھتا ہے تو اس کی دوراندیشی آج پر ہی ٹک جاتی ہے اور یاد رکھنا میں نے بہت سے لاڈلوں کو روتے ہوئے دیکھا اور اگر آپ نے بھی روتے ہوئے نہیں تو رلتے ہوئے ضرور دیکھا ہوگا پھر آپ نے کیا اخذ کیا؟میں نے تو یہی اخذ کیا کہ والدین کا پیار پر حق، ان کی محبت برحق، وہ ہماری فرمائشیں...
Comments
Post a Comment