خدارا اپنے آپ کو ہلاکت سے بچاؤ!
خدارا اپنے آپ کو ہلاکت بچاؤ بنی اسرائیل سے کہا گیا کہ ہفتے والے دن دریا سے مچھلیاں نہیں پکڑنےہیں مگر انہوں نے بہترین تدبیر کرنے والے رب کے ساتھ جب تدبیر آزمائی کی تو نشانِ عبرت بن گئے ہمیں بحیثیتِ مسلمان یہ معلوم ہے کہ جھوٹ بولنا بہت بڑا گناہ ہے مگر جھوٹ بولنا اب ہماری عادت بن چکی ہے اور ہم اس حد تک کو پہنچ گئے کہ اب جھوٹ بولنا ہمیں گناہ ہی نظر نہیں آتا،ویسے تو ہم جھوٹ بولتے رہتے ہیں مگر اس جھوٹ سے جس سے ہم معاشرے میں بدنام ہو سکتے ہیں اور جھوٹا تصور کیے جاسکتے ہیں بچ بھی گئے تو اپنے آپ پر غرور کرتے ہیں ہمارا لمحہ لمحہ جھوٹ پر مبنی ہے مگر ہم اپنے آپ کو سچے کہنے سے تھکتے نہیں، ہم سچا بننے کی بجائے لوگوں کو باور کرا رہے ہوتے ہیں کہ ہم سچے ہیں، مگر ہم سچ کے صرف دعویدار ہیں اور حقیقت تو یہ ہے کہ صدیاں بیت چکی ہیں صدق کو ہم سے رخصت ہوتے ہوئے، مجھے بہت افسوس ہوتا ہے ان غیور لوگوں پر جو کہتے ہیں کہ فحاشی و عریانی اور جھوٹ کا عام ہونا کفار کی تدبیرہے،کفار کی پلاننگ ہے ہاں ہوگا! مگر جب یہ سب کچھ جاننے کے باوجود ب...