رمضان المبارک

جب حضرت موسی علیہ السلام کی قوم ایک میدان میں جمع ہوگئ بارش کی دعا مانگنے کیلے کیونکہ قحط سالی کی عذاب تھا تو اللہ تعالی نے فرمایا کہ اے موسی' میرا ایک گناہ گار بندہ ہے اس سے کہو کہ وہ نکل جائے پھر بارش ہوگی مگر پھر اللہ نے کرم نوازی کی اسے اور اس کی عیبوں کو ظاہر ہونے نہیں دیا، مبارک ہو اے مسلمانو!کہ آپ لوگوں نے ماہ رمضان المبارک کو پا ہی لیا، آپ پر اللہ کی کتنی کرم نوازی ہوگئی ہے کہ اللہ کی رحمت آپ کے دل کے دروازے تک پہنچ گئی ہے، اللہ نے آپ کے دشمن کوجکڑ لیا ہے، اللہ نے آپ کی ادنی' سی نیکی کو اعلی کرنے کا آفر مفت کردیا ہے بس آپ نیکی کرتے جائیں اور اجرعظیم کمانے والوں کی فہرست میں شامل ہو تے جائیں، ماشااللہ آج وہ دن آہی گیا ہے وہ مہینہ آہی گیا جس میں رحمت ہی رحمت، مغفرت ہی مغفرت اور ثواب ہی ثواب، پر میں سوچتا ہوں کہ اس کا کیا بنا ہوگا جس نے پورا سال گناہ کیا اور رمضان سے بھی ایک دن پہلے دارِفانی سے کوچ کرگیا، اللہ کریم ہیں جس کو چاہے بخش دیں اور مجھ جیسے گناہ گار کو بھی اے اللہ تیری رحمت ہی کی امید ہے ورنہ میرے جیسے گناہ گار ناجانے جہنم کے کس خانے میں پڑ...